شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست خارج



لاہور: سپریم کورٹ نے اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے قائد شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے سے متعلق نیب کی درخواست خارج کر دی۔

جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ 

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا تھا۔

نیب کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

22 اکتوبر کو سپریم کورٹ نے نیب کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔


متعلقہ خبریں