کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی،وزیراعظم


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے یوم سیاہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27اکتوبر کشمیر پر قبضے کا دن تھا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر پر قبضے کے بعد بھارت نے کشمیریوں کے حقوق چھین لیے۔ یہ وقت کشمیریوں کے لیے بدقسمت وقت ہے

عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیری نہ کشمیری اور نہ ہی ان کی شناخت ہے۔ میں دنیا کو یاد دلاتارہوں گا کہ کشمیر متنازع علاقہ ہے اور حل چاہتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ بھارت غیرقانونی مقبوضہ کشمیرمیں بدترین ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔

انہوں نے کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیرقانونی قبضہ بین الاقوامی تنازعہ ہے۔ اس تنازعہ کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر اور سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر انسانی تاریخ کے ایک تاریخ باب کو اجاگر کرتا ہے۔ سات دہائیوں سے جا ری مظالم کے باوجود بھارت کشمیری عوام کا عزم توڑنے میں ناکام ہے۔

ہندوستان ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیریوں کا ماورائے عدالت قتل، آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جموں و کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کو 73برس مکمل

وزیراعظم کا کہنا تھا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کے پرامن حل کے لئے کام کرے۔

انہوں نے کہا یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پیلٹ گنوں کااستعمال اورمکانات کونذرآتش کررہی ہے۔

بھارت ہرحربہ آزما کربھی کشمیری عوام کےخودارادیت کی جدوجہدکوختم کرنےمیں ناکام ہے۔ بھارت کی یکطرفہ کارروائیاں آرایس ایس سےمتاثرہندوتوا سوچ کی عکاسی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوانظریےاوراکھنڈبھارت ڈیزائن کا امتزاج علاقائی امن و استحکام کے لیےخطرہ ہے۔

یاد رہے کہ73 سال قبل 27 اکتبور 1947 کو بھارت نے اپن فوجیں کشمیر میں اتار کر قبضہ کر لیا تھا تو تاحال قائم ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت غاصبانہ قبضے کو تہتر برس مکمل ہوگئے ہیں اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں