پنجاب اور سندھ میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ

پنجاب میں بھی سیکیورٹی ہائی الرٹ

فائل فوٹو


لاہور: آئی جی پنجاب انعام غنی نے پشاور دھماکے کے تناظر میں صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہوں نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو حساس مقامات اور عبادت گاہوں سمیت عوامی مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی پنجاب نے بین الصوبائی اور بین الاضلائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کا عمل مزید موثر بنانے کا بھی کہا ہے۔

آئی جی سندھ نے بھی صوبے میں پولیس اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

خیال رہے آج پشاور کے ایک مدرسے میں بارودی مواد کے دھماکے سے8 طلبہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اے آئی جی پشاور شفقت ملک کے مطابق کم سے کم پانچ کلو بارودی مواد میں چھروں اور کیلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ایس پی کینٹ کا  کہنا ہے کہ صبح کے وقت ایک مشکوک شخص کو مدرسے میں داخل ہوتے دیکھا گیا تھا جو بھاری بیگ مدرسے میں رکھ کر باہر نکل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیکٹا نے کوئٹہ اور پشاور کیلئے تھریٹ الرٹ جاری کردیا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ تھا لیکن جگہ کے متعلق علم نہیں تھا۔

چند روز قبل نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ کالعدم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کوئٹہ اور پشاورمیں دہشتگرد حملوں کی تیاری کررہی ہے۔

دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔  الرٹ کے مطابق اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں