الیکٹرک وہیکلز کی پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے، فواد چودھری

مشترکہ مفادات کونسل: مردم شماری کے مسئلے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکٹرک وہیکلز کی پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اس سال سے پاکستان میں الیکٹرک بسیں چلنا شروع ہو جائیں گی، فواد چوہدری

ہم نیوز کے مارننگ شو ’صبح سے آگے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک بسوں کے حوالے سے 2 کمپنیوں سے معاہدہ ہوا، دونوں کمپنیاں بس سے متعلق معاملات میں ہمارے ساتھ تعاون کریں گی۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے میڈیکل آلات کے حوالے سے صنعتیں قائم کیں، ہم الیکٹرک وہیکل کے فہرست میں اب شامل ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، ہم الیکٹرک وہیکلز تیار کریں گے اور پیداواری صنعت میں بھارت سے آگے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ذاتی کیسز کو ختم کرنے کے لیے آتے ہیں، ہم کہتے ہیں آپ آ جائیں مگر ملکی ترقی کے حوالے سے بات کریں۔

گزشتہ روز وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جرمن کمپنی ‘انرجی گلوبل وینچور’ کے درمیان اسلام آباد ، کراچی اور لاہور میں الیکٹرک بسیں چلانے کے منصوبے پر مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) سائن کیا گیا۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ جتنے ڈالر اورنج لائن اور میٹرو پر لگائے گئے اتنے میں لاہور کے ہر شہری کو گاڑی خرید کر دی جا سکتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی الیکٹرکل انجینئرنگ کے طلبہ نے وولیٹیج کنٹرول کرنے کا آلہ تیار کرلیا

اسلام آباد میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور جرمن کمپنی انرجی گلوبل وینچور (ای جی وی) کے درمیان الیکٹرک بسوں کے حوالے سے ایم او یو (مفاہمت کی یادداشت) پر دستخط کی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے جس کے لیے یونیورسٹیاں اور انڈسٹریاں مل کرکام کریں گی۔


متعلقہ خبریں