پشاور دھماکہ: زخمیوں کی فہرست جاری

پشاور دھماکہ: زخمیوں کی فہرست جاری

فوٹو: ہم نیوز


لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور نے مدرسے میں دھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کے 96 زخمی لیڈی ریڈنگ اسپتال لائے گئے۔ دھماکے میں جاں بحق 7 افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

زخمیوں میں بیشتر کا تعلق افغانستان اورقبائلی اضلاع سے ہے۔ زخمیوں میں 4 بچوں سمیت 35سال تک کے طلبا اور دیگر افراد شامل ہیں۔

دھماکےمیں 4 زخمیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے جب کہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ ترجمان ایل ار ایچ کے مطابق متعدد زخمی شہر کے دیگر اسپتال منتقل کیےگئے ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور کے علاقے دیرکالونی میں ایک مدرسے میں دھماکے سے 8 طلبہ شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پشاور: مدرسے میں دھماکہ بارودی مواد سے ہوا، پولیس

مذکورہ مدرسہ مسجد سے متصل ہے اور وہاں علاقے کے بچے قران کی تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق کم سے کم پانچ کلو بارودی مواد میں چھروں اور کیلوں کا استعمال کیا گیا جس سے نقصان زیادہ ہوا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  پشاور اور کوئٹہ میں دہشتگردی کا خطرہ تھا لیکن جگہ کے متعلق علم نہیں تھا۔

چند روز قبل نیکٹا کی جانب سے جاری الرٹ میں بتایا گیا تھا کہ کالعدم کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کوئٹہ اور پشاورمیں دہشتگرد حملوں کی تیاری کررہی ہے۔

دہشتگرد منصوبے میں ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔  الرٹ کے مطابق اہم سیاسی شخصیت کو خودکش دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں