پشاور دھماکہ: خیبر پختونخوا حکومت کا متاثرین اور شہدا کیلیے پیکج کا اعلان


پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) محمود خان نے  پشاور دھماکے کے متاثرین اور شہدا کے لیے پیکج کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ پشاور دھماکہ کے شہدا کے لواحقین کو 5 لاکھ اور زخمیوں کو 2 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: مدرسے میں دھماکہ بارودی مواد سے ہوا، پولیس

محمود خان نے کہا کہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، کسی کو امن عمل کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

آج پشاور کے علاقے دیرکالونی میں ایک مدرسے میں دھماکہ ہوا ہے اور ابتدائی طور8 افراد شہید ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ نے بھی 8 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ہم نیوز کی نمائندہ فاطمہ نازش نے آنکھوں دیکھا حال بتایا کہ زیادہ تر زخموں کی نوعیت سنگین ہے۔

نمائندہ ہم نیوز کے مطابق متعدد زخمی جھلسے ہوئے ہیں اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے۔ دو زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال محمد عاصم کے مطابق دھماکے میں 90 افرادزخمی ہوئے اور 4 جھلسے ہوئے زخمیوں کو برن سینٹرحیات آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق 7 افراد کی عمریں 20 سے 30 سال تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: مدرسے میں دھماکہ بارودی مواد سے ہوا، پولیس

عینی شاہدین کے مطابق ریسکیو ٹیم کے جائے حادثہ پر پہنچنے سے قبل کم سے کم 20 بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ زخمیوں میں چند بچوں حالت تشویشناک بھی بتائی جا رہی ہے۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق مذکورہ مدرسے میں100 سے زائد بچے زیر تعلیم تھے۔ دھماکے کی آواز کافی زوردار تھی اور اس کے بعد وہاں آگ بھی لگ گئی تھی۔


متعلقہ خبریں