کشمالہ طارق اور وقاص خان شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

کشمالہ طارق اور وقاص خان شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی ادارہ محتسب برائے تحفظ جنسی استحصال و ہراسگی برائے خواتین کی محتسبہ کشمالہ طارق معروف کاروباری شخصیت وقاص خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت وقاص خان اور کشمالہ طارق کی شادی کی باقاعدہ تقریب 31 اکتوبر کو منعقد کی جائے گی۔

کشمالہ طارق اور وقاص خان شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار
فوٹو: فائل

معروف سیاست دان کشمالہ طارق کی شادی کی تقریبات روایتی تقاریب سے مختلف ہوں گی۔ 29 اکتوبر کو محفل میلاد کا انعقاد کیا جائے گا، 30 اکتوبر کو قوالی جب کہ 31 اکتوبر کو ریسپشن رکھی جائے گی۔

کشمالہ طارق کے دوستوں نے ان کے اور وقاص خان کے لیے لاہور میں ڈھولکی کی تقریب کا اہتمام کیا، ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔

فوٹو: فائل

کشمالہ طارق کے خاندان اور دوستوں نے ان کی نئی زندگی کی شروعات پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمالہ طارق کی یہ دوسری شادی ہے۔ قبل ازیں ان کی شادی پاکستانی نژاد کینیڈین بزنس مین طارق رشید سے ہوئی تھی جو سی پی اے (کامن ویلتھ پارلیمنٹری ایسوسی ایشن) کے ممبر ہیں۔ ان کا ایک بیٹا اذلان خان بھی ہے۔

کشمالہ طارق 2002 سے 2012 تک قومی اسمبلی کی رکن بھی رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں