گلگت بلتستان انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، بلاول



اسکردو: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا جوش دیکھ کر یقین ہوگیا ہے آنے والے انتخابات میں جیت ان کی پارٹی کی ہوگی۔

اسکردو میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول  نے کہا کہ اسکردو کے جیالوں کو سلام کرتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کی نئی نسل کی جدوجہد شروع ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو حقوق دلوانے ہیں۔ ذوالفقار بھٹو نےگلگت بلتستان میں ایف سی آر کا نظام ختم کیا۔ ذوالفقار بھٹو نےگلگت بلتستان کے عوام کو آزاد کروایا۔ بےنظیر بھٹو نےگلگت بلتستان میں اصلاحات کیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ آصف زرداری نے گلگت بلتستان کو “صوبے” کا درجہ دیا۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے گلگت بلتستان کے 25 ہزار جوانوں کو روزگار دلوایا۔

مزید پڑھیں:صوبائی حیثیت گلگت بلتستان کے عوام کا مطالبہ ہے، علی امین

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی حکومت کے ختم ہوتے ہی نوجوانوں کا روزگار چھین لیا گیا۔ ہماری اولین ترجیح گلگت بلتستان کے عوام کو روزگار دلوانا ہوگی۔ ایسا نمائندہ منتخب کرنا ہے جو اسکردو کے مسائل حل کرسکے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ پورے پاکستان میں تبدیلی کے نام پر تباہی شروع ہوگئی ہے۔ گلگت بلتستان کو تباہی سے بچائیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام دھوکہ نہیں کھا سکتے ہیں۔
پورے پاکستان کے عوام حکومت کےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف منہ دکھانے کے قابل نہیں رہی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ تحریک انصاف کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔ گلگت بلتستان کو بہادر اور عوامی نمائندہ چاہیے۔ دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی حقوق دلانے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں کو حقوق دلائے۔ گلگت بلتستان کے مزدوروں کیلئے بھی مزدور کارڈ لانا چاہتا ہوں۔ سندھ میں مفت علاج کیلئے اسپتال کا جال بچھادیا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی دل کے مفت علاج کیلئے اسپتال بناناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خدمت صرف اور صرف پیپلزپارٹی کرتی ہے۔ ہم نے تھر جیسے ریگستان میں پاورپلانٹ کھڑا کیا۔ گلگت بلتستان میں بجلی بنانےکا منصوبہ لگا کردکھائیں گے۔ گلگت بلتستان کے عوام کی عزت کرتا ہوں،اس لیے ہر علاقے کا دورہ کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 15 نومبر تک گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان ہوں۔ 15 نومبر کو گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ جیت کا جشن مناوَں گا۔ گلگت بلتستان کے عوام نے میرا ساتھ دینا ہے۔


متعلقہ خبریں