مہنگائی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، مہنگائی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مہنگائی سمیت  12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کابینہ کو گندم، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی دستیابی پر بریفنگ بھی دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں کابینہ کو 30 جنوری 2021 تک گندم کی درآمد کی ٹائم لائن اور چینی کے درآمدی شیڈول اور قیمتوں میں کمی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ اقدامات اٹھائےجائیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کے معاملے کی تہہ تک پہنچیں گے۔

مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف ٹائیگر فورس کا ایکشن جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے جلاس میں عسکری ایئرلائن کے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں خلیجی ممالک کے شہزادوں کے لیے لائیواسٹاک برآمد کرنے اور نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کو فوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم اور سازوسامان نصب کرنے سے متعلق پالیسی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید برآں وزیراعظم نے گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے اجلاس طلب کر لیا۔

وفاقی کابینہ کی فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کی اور کہا کہ گستاخانہ خاکے اور ان کی تشہیر قابل قبول نہیں۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ اظہارآزادی رائےاور گستاخی میں فرق ہے جب کہ اس کی آڑمیں نفرت پھیلائی جا رہی ہے۔

جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دنیا کو اسلاموفوبیا سے باہر نکلنا ہو گا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری دہرا معیارختم کرے۔

متعلقہ خبریں

ٹاپ اسٹوریز