کورونا: وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس طلب

کورونا: وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس طلب

اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وائس چانسلر کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کا پابندیاں سخت کرنے کا عندیہ

ہم نیوز کے مطابق کل طلب کیے جانے والے وائس چانسلر کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر کی جامعات کے وائس چانسلرز شر کت کریں گے۔

اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا ہے کہ چیئرمین وی سی کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں جامعات کے وائس چانسلرز بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کریں گے۔

کورونا: سونگھنے کی صلاحیت کیوں متاثر ہوتی ہے؟ ماہرین نے جان لیا

ہم نیوز کے مطابق کل منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکا جامعات میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز پر صلاح و مشورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اس بات پر بھی مشاورت کی جائے گی کہ جامعات کو کورونا کے حوالے سے سیل کرنے سمیت ڈس ان فیکٹ کرنے کے لیے کون سے اور کیا اقدامات اٹھائے جانے ضروری ہیں؟

کورونا وائرس:انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی بند کرنےکافیصلہ

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اجلاس میں جامعات کو درپیش دیگر ضروری مسائل اور امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔


متعلقہ خبریں