مودی نے بھارتیوں کو کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کا اختیار دیدیا


نئی دہلی: بھارت میں برسر اقتدار مودی سرکار نے اپنے تمام شہریوں کو یہ اجازت دے دی ہے کہ وہ اب مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ میں زمین خرید سکتے ہیں۔

بھارت کشمیریوں کو مارنا چاہتا ہے، فاروق عبداللہ

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے اس سلسلےمیں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں کا اعلان بغاوت، بھارتی پرچم کو ماننے سے انکار

خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے جموں و کشمیر اور لداخ میں زمین سے متعلق قوانین نوٹی فائی کیے ہیں جس کے تحت ملک کا کوئی بھی شہری اب زمین خریدنے کا مجاز ہو گا۔

قوانین میں کی جانے والی تبدیلی میں واضح کیا گیا ہے کہ زرعی زمین صرف اور صرف زرعی مقاصد کے لیے ہی استعمال ہوگی۔

مقبوضہ کشمیر: نیشنل کانفرنس اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کا اتحاد ہو گیا

مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے بعد اب کوئی بھی شخص جموں و کشمیر میں فیکٹری ، گھر یا دوکان کے لیے زمینیں خرید سکتا ہے اور انہیں فروخت بھی کرسکتا ہے۔

مودی سرکاری کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ زمین کی خرید و فروخت کے لیے کسی بھی قسم کے مستقل رہائشی سرٹیفکیٹ پیش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی۔

 


متعلقہ خبریں