ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

ڈونلڈ ٹرمپ ٹی وی انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خاتون صحافی کے سخت سوالات پر برہم ہوگئے۔ ٹی وی انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے۔

ہم نیوز کے مطابق سی بی ایس کے ’’سکسٹی منٹس‘‘ پروگرام میں امریکی صدر نے خاتون صحافی سے کہا کہ انہوں نے کبھی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن سے ایسے سخت سوالات نہیں کیے۔ جیسے ان سے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کے اہلخانہ نے وارننگ کے بعد ماسک پہن لیا

دوران انٹرویو مزید سوالات سے بچنے کے لیے امریکی صدر انٹرویو کو درمیان میں ہی چھوڑ کرچلے گئے۔

دوسری جانب  پنسلوانیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا جوبائیڈن نے پنسلوانیا کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔  سال 2016 میں ہیلری کلنٹن کو یہاں سے کم مارجن سے شکست دی تھی، جوبائیڈن کو زیادہ ووٹوں سے شکست دیں گے۔

امریکی صدارتی انتخابات کو  چند روز باقی ہیں۔ 2016 کے بعد ایک مرتبہ پھر پنسلوانیا اہم  صدارتی امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

دریں اثنا ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن نے پنسلوانیا میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ پر وار کردیا

پنسلوانیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بدترین صدر ہیں۔ کورونا وبا کے دوران بدترین شخص نے ہماری رہنمائی کرنے کی کوشش کی۔ صدر ٹرمپ لاپروا انسان ہے۔ جس کے پاس کچھ کرنے کے لئے کوئی آئیڈیا نہیں۔


متعلقہ خبریں