جموں و کشمیر برائے فروخت ہے؟ قوانین میں ترمیم ناقابل قبول ہے: عمر عبداللہ

جموں و کشمیر برائے فروخت ہے؟ قوانین میں ترمیم ناقابل قبول ہے: عمر عبداللہ

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر اراضی مالکانہ حقوق قوانین میں ترمیم کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی اراضی کو فروخت کیا جا رہا ہے۔

حکومت ہند نے ہمارے وسائل پر قبضہ کرنیکی ایک اور کوشش کی ہے، محبوبہ مفتی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں کہی ہے۔

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی اراضی کے مالکانہ حقوق قوانین میں ترمیم ناقابل قبول ہے۔

مقبوضہ کشمیر: نیشنل کانفرنس اور پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کا اتحاد ہو گیا

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے کہا ہے کہ غیر زرعی اراضی اور زرعی اراضی کی منتقلی کو آسان بنا کر ڈومیسائل کو بھی ختم کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر برائے فروخت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ غریب لوگ جن کے پاس تھوڑی بہت زمین ہے وہ زیادہ متاثر ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت نواز گردانے جانے والے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ایک اور ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے اس حکمنامے کو جاری کرنے کے لئے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے انتخابات کے ختم ہونےکا انتظارکیا۔

قائد اعظم کا پاکستان بنانے کا فیصلہ مسلمانانِ ہند کے لیے درست تھا، فاروق عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) نے بیشتر نشستیں جیت کر لداخ کو فروخت کے لیے رکھ دیا۔

چین کی مدد سے جموں و  کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال ہو گی، فاروق عبداللہ

سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ جموں و کشمیر عمر عبداللہ جو سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کے صاحبزادے ہیں نے طنزاً اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ یہ لداخی عوام کو بی بے پی پر بھروسہ کرنے کا صلہ ملا ہے۔


متعلقہ خبریں