ہر سال بریسٹ کینسر کے 90 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

ہر سال بریسٹ کینسر کے 90 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک

کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک میں بریسٹ کینسر کی شرح پاکستان میں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال بریسٹ کینسر کے 90 ہزار کیسز سامنے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کینسر سے 40 فیصد اموات ہو جاتی ہیں۔

بریسٹ کینسر سے متعلق عوامی آگہی کے لئے پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں واک

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات بریسٹ کینسرکی آگاہی سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ گلابی ربن کا مقصد ہے کہ پورا پاکستان بریسٹ کینسرکے لیے ایک ساتھ  ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ہم سب اس مہم کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔

کینسر کے علاج کیلئے بچھو پر تحقیق کرنے والا پاکستانی اسکالر

گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگرجلدی اس کینسرکی تشخیص ہوتو90 فیصد اس مرض سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینسرکے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام اداروں کو بھرپور سپورٹ فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا تھا کہ بینک ربن 16 سال سے کینسرکی آگاہی مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم پورے ملک میں تیزی سے چلائی جا رہی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ آج اسٹیٹ بینک کی بلڈنگ کو بھی گلابی رنگ سے روشن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس مہم میں ساتھ دینے کے لیے ایک سپورٹ ہے۔

شہد کی مکھی کا ڈنک چھاتی کے کینسر کے علاج میں مددگار

گورنراسٹیٹ بینک نے اپنے خطاب میں زور دے کر کہا کہ ہم سب کو بریسٹ کینسر کے پھیلاؤ کو روکنے کی مہم میں ساتھ  ساتھ چلنا ہو گا۔


متعلقہ خبریں