جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کے تمام ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا


جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ ( سی ایس اے) کے  قائم مقام صدر بیرس فورڈ ولیمز سمیت تمام ممبران نے اپنے عہدوں سے استعفی دے دیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ اتوار کو جنوبی افریقہ کے بورڈ کے چھ ارکان نے استعفی دیا تھا جب کہ آج باقی چار ممبران بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ کی اعلیٰ ترین فیصلہ ساز کمیٹی نے بورڈ کے تمام ممبران کو عہدوں سے استعفی دینے کا کہا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ اطلاعات آئی تھیں کہ جنوبی افریقہ کی حکومت بورڈ کے انتظامی امور میں مداخلت کا ارادہ رکھتی ہے جس کی وجہ سے کرکٹ بورڈ  پر بین الاقوامی کرکٹ سے پابندی کا خطرہ نڑھ گیا ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر کھیل ناتھی میتھیتھوا نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے آئی سی سی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے۔

پی سی بی کی زمبابوے کیساتھ جنوبی افریقہ سیریز کی بھی منصوبہ بندی

واضح رہے کہ آئی سی سی کے آئین کے مطابق بورڈ کے امور میں سرکاری مداخلت ممنوع ہے جب کہ اس کا ارتکاب کرنے کی صورت میں سزا کے طور ملک کی ٹیم کو بین الاقومی میچز کھیلنے کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

 


متعلقہ خبریں