مدرسے پر حملہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ اور بڑا امتحان ہے، سراج الحق

اسرائیل کا اگلا ہدف ترکی، افغانستان اور پاکستان ہیں، سراج الحق

پشاور: امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مدرسے پر حملہ بڑا سانحہ ہے۔ انہوں ںے کہا کہ مدرسے پر حملہ حکومت کے لیے لمحہ فکریہ اور بہت بڑا امتحان ہے۔

پشاور مدرسے میں دھماکہ، 8 افراد شہید، 125 زخمی

ہم نیوز کے مطابق پشاور میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ مدرسے میں 900 کے قریب بچے زیر تعلیم تھے۔

انہوں ںے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی توجہ دیگرمعاملات پر ہے اس لیے ایسے واقعات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت بھی مسلسل پاکستان کو دھمکیاں دے رہی ہے۔

پشاور دھماکہ: خیبر پختونخوا حکومت کا متاثرین اور شہدا کیلیے پیکج کا اعلان

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت کو ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع تھی لیکن افسوس کہ حکومت بروقت اقدامات نہیں کرسکی۔


متعلقہ خبریں