سونے کی فی تولہ قیمت میں 750 روپے کمی

سونا

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 643 روپےکم ہو کر 98 ہزار 165 روپے ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1 ڈالر کم ہوکر 1903 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب کاروباری ہفتے کے دوسرے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

منگل کے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 41,850.47 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران اس میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔

بعد ازاں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 468.64 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41,381.83 کی سطح پر بند ہوا ہے۔

آج 305,460,502 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 13,854,695,639 پاکستانی روپے بنتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں