ن لیگ کے مرکزی صدر شہباز شریف کیا پڑھ رہے ہیں،کیا لکھ رہے ہیں؟

شہباز شریف کی اپوزیشن اراکین کو عشائیے کی دعوت

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف جیل میں چار کتب کا مطالعہ کررہے ہیں۔ جو کتب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے زیر مطالعہ ہیں ان میں جون گوچ کی لکھی ہوئی ’موسیلینیز وار‘، صحافی ڈیکلن واش کی ’نائن لائیوز آف پاکستان‘، این ایپل بم کی ’ٹویلائٹ آف ڈیموکریسی‘ اور سونر کیگپٹے کی ترکی و مشرق وسطیٰ کی سیاست پر لکھی گئی کتاب ’اردوغانز ایمپائر‘ شامل ہیں۔

منی لانڈرنگ ریفرنس: شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

میاں شہباز شریف کی جیل میں مصروفیات کے حوالے سے بات ان کے وکیل عطااللہ تارڑ نے برطانوی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتائی ہے۔ انہوں ںے واضح کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بطور خاص درج بالا کتب لانے کے لیے نہیں کہا تھا بلکہ ان کا انتخاب انہوں نے ازخود کیا ہے لیکن کتب کے موضوعات کا چناؤ میاں شہباز شریف نے کیا تھا۔

عطااللہ تارڑ کے مطابق جیل میں میاں شہباز شریف کا دن اخبار اور کتب بینی میں گزرتا ہے جب کہ وہ اپنے خلاف بنائے گئے کیسز کے حوالے سے بھی نکات تحریر کرتے رہتے ہیں۔

نیا پاکستان کا خواب چکنا چور ہوگیا، قوم اب آپ سے حساب لے گی، حمزہ شہباز

ممتاز قانوندان عطااللہ تارڑ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی اسی جیل میں ہیں لیکن باپ بیٹے کو ملنے کی اجازت نہیں ہے مگر ان کا مورال بہت بلند ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق میاں شہباز شریف کے وکیل عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سختی سے منع کیا ہے کہ ان کے پروڈکشن آرڈر کے لیے اپلائی نہ کیا جائے کیونکہ اس کا حکومت بعد میں غلط استعمال کرتی ہے۔

عدالت کا شہباز شریف کو جیل میں گھر کا کھانا، کرسی اور میٹرس فراہم کرنے کا حکم

عطااللہ تارڑ کے مطابق میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وہ جیل کاٹ رہے ہیں اور انہیں کسی بھی پروڈکشن آرڈر کی ضرورت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں