اسلام آباد: مارگلہ کے جنگل سے تیندوا سڑک پہ آگیا


اسلام آباد: دامن کوہ کے قریب مارگلہ کے جنگل سے تیندوا سڑک پہ نکل آیا۔ دامن کوہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے والے شہریوں نے تیندوے کی ویڈیو بنا لی ہے۔

اسلام آباد: مارگلہ ٹریل پر ایک بار پھر تیندوا، شہری خوف کا شکار

ہم نیوز کے مطابق دامن کوہ میں مارگلہ کے جنگل کے نزدیک دکھائی دینے والا تیندوا کبھی سڑک پہ کھیلتا، کبھی جنگل میں چلا جاتا اور پھر واپس سڑک پہ آتا دکھائی دیتا تھا۔

اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق ویڈیو میں دکھائی دینے والا تیندوا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا ہے۔

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں سے نایاب نسل کا تیندوا نیچے اتر آیا

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ تیندوا رات کے وقت نکلتا ہے اورسڑک پر بھی آ جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں