بلوچستان: کورونا کے مزید 20 کیسز سامنے آگئے


کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے مزید 20 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کے ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس کی ادائیگی کا حکم

ہم نیوز نے صوبائی محکمہ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی کل تعداد 15 ہزار 859 ہو گئی ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق بلوچستان میں کورونا کیسز کی وجہ سے اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 149 ہو گئی ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافہ

بلوچستان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کے مزید سات کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق صوبہ بلوچستان کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز کی کل تعداد 714 ہو گئی ہے۔

بلوچستان: وزیراعلیٰ جام کمال کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کا بھی گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آیا تھا۔ ان میں دو ہفتے قبل کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں