پاکستان: مشہور ٹک ٹاکرز کی تربیت کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے مشہور ٹک ٹاکرز کی تربیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹک ٹاکرز کلب تشکیل دیا جائے گا جس میں ایسے ٹک ٹاکرز شامل ہوں گے جن کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہو گی۔

پاکستان میں ٹک ٹاک بحال

ہم نیوز نے ایک خلیجی اخبار کے توسط سے بتایا ہے کہ ٹک ٹاکرز کی تربیت کے لیے سینیٹ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی نے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے جو معروف ٹک ٹاکرز سے رابطہ کرے گی اور انہیں محفوظ مواد سے متعلق تربیت دے گی۔

پاکستان نے گذشتہ دنوں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کردی تھی جس کے بعد ٹک ٹاک انتظامیہ سے ہونے والی بات چیت کے بعد اسے بحال کیا گیا تھا۔

جنت مرزا کا ٹک ٹاک کی بحالی پر خوشی کا اظہار

اس ضمن میں پاکستان کی جانب سے باقاعدہ شرط عائد کی گئی تھی کہ ٹک ٹاک کے ذریعے فحش اور غیر اخلاقی مواد شیئر نہیں کیا جائے گا۔

غیر ملکی اخبار سے بات کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوئیئر میاں عتیق نے بتایا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کا مواد بہتر اور غیرمتنازع بنانے کے لیے ہم ایک ٹک ٹاکرز کلب بنائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس کلب کے وہی ٹک ٹاکرز ممبرز ہوں گے جن کے فالوورز کی تعداد ایک ملین سے زائد ہو گی۔

پاکستان میں بندش، ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

میاں عتیق کے مطابق کمیٹی میں ان کے ساتھ چیئرمین پی ٹی اے، سیکرٹری وزارت آئی ٹی اور ایف آئی اے کے سائبر کرام ونگ کے ڈائریکٹر بھی شامل ہوں گے۔

ایک سوال پر میاں عتیق نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سوشل میڈیا کے ذریعے تعلیم و تربیت ہو، معلوماتی اور تفریحی مواد شیئر ہو لیکن ایسا مواد شیئر نہ کیا جائے جو کسی بھی شخص، پارٹی، عدلیہ اور فوج کے خلاف ہو۔

اخبار کے مطابق میاں عتیق نے کہا کہ آئین پاکستان کے تحت سپریم کورٹ، ہائی کورٹ اور افواج پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں ہو سکتی تو یہ کیسے ممکن ہے کہ جس کا جو دل چاہے وہ شیئر کردے؟

سوشل میڈیا اور آن لائن مواد پر کنٹرول کے لیے نئے قوانین کا مسودہ تیار

میاں عتیق کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاکرز کو ریاستی اداروں اور مذہب سے متعلق ویڈیوز نہ بنانے کی تربیت دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ریاستی ادارے یا شخصیات کے خلاف مواد والا اکاؤنٹ اب نہیں چلے گا۔


متعلقہ خبریں