سندھ میں سی این جی اسٹیشنز بند ہو گئے

فائل فوٹو


آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز آج صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے تک بند رہیں گے۔

جمعرات کو گیس کی سپلائی بحال کردی جائے  گی جبکہ جمعہ کو پھر چوبیس گھنٹے کیلئے گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

اس دوران سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے اور آر ایل این جی پرمنتقل ہونے والے اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔ انہیں گیس کی سپلائی معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

سندھ بھر میں تحت بدھ اور جمعہ کی صبح 8 بجے رات تک سے 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مختلف گیس فیلڈز سے موصول ہونے والی گیس کی مقدار میں کمی واقع ہوئی ہے۔

سی این جی اسٹیشنز بند ہونے سے بسوں کے کرایوں میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔ ایک دن اسٹیشن کی بندش سے نہ صرف عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ ٹرانسپورٹرز بھی  کرائے بڑھا دیتے ہیں۔

بار بار سی این جی بند ہونے سے اس کی فروخت میں بھی خاطرخواہ کمی ہوئی ہے۔ مالکان کا کہنا ہے کہ سی این جی بندش سے ان کی آمدن میں بھی کمی ہوئی ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سی این جی عدم دستیابی سے اخراجات بڑھ جاتے ہیں جس کے باعث کرایوں میں اضافہ کرنا پڑتا ہے۔


متعلقہ خبریں