ابھی نندن کے معاملے پر قومی اسمبلی میں گرما گرمی



اسلا آباد: بھارتی پائلٹ ابھی نندن  کے معاملے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں کافی گرما گرمی ہوئی اور ایک دوسرے پر الزام لگائے گئے ہیں۔

مسلم  لیگ ن کے رہنما ایاز صادق  نے کہا ابھینندن کو بھارت واپس بھیجنے پرحکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، شاہ محمو د قریشی کی ٹانگیں کانپ رہی تھیں،پسینے میں شرابور تھے۔

ایازصادق کے مطابق شاہ محمود نے کہا بھارت حملہ کردے گاابھی نندن کو واپس جانے دیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ابھینندن سےمتعلق اجلاس میں ایک گھنٹہ تک وزیراعظم کا انتظار ہوتا رہا۔ ابھینند ن سے متعلق معاملے پر حکومت نے بھارت سے مثبت جواب کاانتظار کیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت بھارتی ایجنٹ کلبھوشن کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے ایک جلسے میں مودی کے لیے دعا کی تھی۔

ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے بھی حکومت پر کشمیر کو بیچنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور مودی کو خوش کرنے کا نتیجہ سقوط سری نگر نکلا، کشمیریوں کے ساتھ رنگ بازی  ہو رہی ہے۔

کشمیریوں کے ساتھ رنگ بازی ہورہی ہے۔ کشمیری قربانیاں دے رہے ہیں۔ لوگوں نے خون کے دریا عبور کیے اور یہاں کشمیر سے غداری کی گئی۔

وزیرپارلیمانی امور علی محمد خان نے اپوزیشن کے باتوں پر جواب دیا کہ ابھی نندن  کی واپسی کا فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا تھا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیراعظم سےمتعلق الفاظ کو غیرپارلیمانی کہا جاتاہے۔ ڈاکو اور چور کے الفاظ کو پھر کہا کہیں گے؟ آپ رولنگ دیں۔ اس پر چیئر نے وزیراعظم سے متعلق الفاظ حذف کرنے کا حکم دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیرمذہبی امور  نورالحق قادری نے کہا کہ  گستاخانہ خاکوں کا اقدام مسلمانوں کی دل آزاری کے لیے کیا گیا۔ فرانس اور دیگر ممالک مسلمانوں کی دل آزاری کررہے ہیں۔ اسلامی ممالک کے سرابرہان سےرابطے میں ہیں۔ ہم خطےمیں امن کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید ایوان اپوزیشن پر خوب برسے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسوں میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں ۔ آزاد بلوچستان کے نعرے لگائے گئے۔ ان کا مسئلہ این آراو ہے اور کچھ نہیں۔ نوازشریف باہر بیٹھ کر اداروں کے خلاف بول رہے ہیں۔

مراد سعید تقریر کے دوران جذباتی ہو گئے اور کاغذ پھاڑ دئیے جس پر ڈپٹی اسپیکر نے  مراد سعید کو وارننگ  دے دی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں