کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا

فائل فوٹو


کراچی: کراچی میں ڈینگی وائرس سر اٹھانے لگا ، اکتوبر کےمہینے میں دیگر مہینوں سے زیادہ کیسسز رپورٹ ہوئے۔ اکتوبر کے مہینے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق یومیہ بنیادوں پر 40 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔  کراچی میں اکتوبر کے مہینے میں 927 ڈینگی کیسز سامنے آچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں کراچی کے ضلع شرقی میں 397 ، ضلع جنوبی میں 187 اور ضلع وسطی میں 163 ڈینگی کیسز سامنے آئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ضلع کورنگی میں 45، ملیر میں 41 اور ضلع غربی میں 21 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ  پنجاب پنجاب کے ضلع ملتان کے نجی ہوٹل سے بڑی مقدار میں ڈینگی لاروا برآمد ہوا تھا جس کے بعد ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کر دیا گیا تھا۔ 

محکمہ صحت کی ڈینگی سرویلنس ٹیم نے ابدالی روڈ پر واقع ہوٹل کی حدود میں واٹر سپلائی کے جمع پانی سے   ڈینگی لاروا برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈینگی: جڑواں شہروں کی انتظامیہ کو مشترکہ اقدامات کرنے ہدایت

محکمہ صحت نے ہوٹل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے اندر کباڑ، گندگی کے ڈھیر اور کھلے ڈرم ہٹانے کی ہدایت کی تھی۔

ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی تھی کہ  48 گھنٹوں کے اندر  پانی کی نکاسی کا نظام درست کیا جائے وگرنہ  ڈینگی ایکٹ کے تحت ان کے خلاف مقدمہ درج ہو گا۔


متعلقہ خبریں