گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، وزیراعظم کا اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم نے اسلامی ممالک کے سربراہان سے درخواست کی ہے سب توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر پوری دنیا کو واضح پیغام دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہودیوں کی ہولوکاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا اور مغرب کو بتانا ہو گا کہ نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لیے کتنی مقدس ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مغربی ممالک کی ہولوکاسٹ پر تنقید پر پابندی کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات اسلامو فوبیا ظاہر کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے کابینہ اجلاس میں ہفتہ عشق رسولﷺ منانےکی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیر مذہبی امور کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے ہفتہ عشق رسولﷺ کا حتمی پلان تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ عشق رسول ﷺجمعہ 12 تا 19 ربیع الاول تک جاری رہے گا اور تمام صوبے بھی وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ہفتہ عشق رسولﷺ منائیں گے۔


متعلقہ خبریں