آئندہ الیکشن میں پی پی کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے، عمر ایوب خان

آئندہ الیکشن میں پی پی کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے، عمر ایوب خان

فوٹو: ہم نیوز


حیدرآباد: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے۔ انہوں ںے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جاری رہے گی۔

ہمیں گیس درآمد کرنا پڑے گی، عمر ایوب

ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ سندھ میں گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ ملک بھرمیں تیل وگیس کی تلاش کے لیے 20 مقامات پرلائسنس دے دیے گئے ہیں۔

حکومت سندھ پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمرایوب نے کہا کہ اندرون سندھ کی سڑکیں، اسپتال اور اسکول دیکھ کر 50 سال پہلے کا دور لگتا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں۔

پاور سیکٹر میں اصلاحات لانے کیلئے 3 ہفتے اور درکار ہیں، عمر ایوب

اپوزیشن پر سخت تنقید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر برائے توانائی عمرایوب نے کہا کہ عمران خان ملک کو صحیح سمت میں لے کر جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن رہنما چوری چھپانے کے لیے یہ سب کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے خلاف مہم جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید فیڈر ٹرانسفارمیشن بڑھا کر حیسکو کا نظام بہترکریں گے۔

2025 تک 20 فیصد بجلی متبادل ذرائع سے حاصل کی جائے گی، عمر ایوب

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے  بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ کراچی میں ہماری جماعت نے سوئپ کیا تھا۔ انہوں ںے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی پی کی بدعنوانیاں سامنے لائیں گے۔


متعلقہ خبریں