ای سی سی اجلاس: کوسٹل ایریا کے سروے کیلئے 109.47 ارب کی گرانٹ کی منظوری


اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت دفاع کی کوسٹل ایریا کے سروے کیلئے 109.47 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔ پاک فوج کوسٹل ایریا کے سروے کیلئے میری ٹائم افئیرز کی وزارت کی مدد کرے گی۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس  میں وزارت میری ٹائم افیئرز کی افغان ٹرانزٹ کارگو کنٹینرز پر چارجز ختم کرنے کی سمری پر غورکیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کراچی پورٹ پر پڑے کنٹینرز کی کلیئرنس کیلئے ٹرمینل آپریٹرز سے مزید بات چیت کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید پڑھیں: ای سی سی اجلاس: صارفین کی ضروریات کیلئے آر ایل این جی فراہمی کی منظوری

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کیلئے مختلف ٹیکسز میں چھوٹ کی اصولی منظوری دیدی۔ مشیر ریونیو۔ مشیر اصلاحات اور مشیر تجارت پر مشتمل کمیٹی اس سلسلے میں تجاویز تیار کرے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رحمان گیس فیلڈ کے 3 کنوئہں سے ایس ایس جی سی ایل کو اضافی گیس کی فراہمی اور ایران کی توانیر کمپنی سے بجلی کی خریداری کیلئے معاہدے کی رینیول کی بھی منظوری دیدی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران سے 104 میگا واٹ بجلی خریدنے کیلئے معاہدے کی وزارت قانون سے مزید چھان بین پہلے ہوگی۔


متعلقہ خبریں