سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

سونا سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 250 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 13 ہزار250 روپے ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 71 روپے کمی کے بعد 97 ہزار 94 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں دو ہزار 500 روپے فی تولہ کمی

خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 643 روپےکم ہو کر 98 ہزار 165 روپے ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 1 ڈالر کم ہوکر 1903 ڈالر فی اونس ہے۔


متعلقہ خبریں