پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کیلئے کمنٹری پینل کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق کمنٹری پینل میں سابق کپتان وسیم اکرم،انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، بازید خان، رمیز راجہ ، ٹینو موائیو اور عروج ممتاز شامل ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا پہلا میچ 30  اکتوبر کو پنڈی کپاکستان اور زمبابوے کے مابین سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان
رکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کا اعلان

پینل میں معروف انگلش کمنٹیٹر ایلکن ولکنز، رمیز راجہ، بازید خان اور زمبابوے کے سابق کھلاڑی ٹینو موائیو کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم وسیم اکرم صرف ٹی ٹونٹی سیریز میں کمنٹری کریں گے جبکہ عروج ممتاز صرف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے دوران کھیل پر تبصرہ کریں گی۔

زمبابوے سیریز میں کوشش ہو گی بہترین کھلاڑیوں کو موقع دیں، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ بورڈ، ٹاور اسپورٹس اور اسپورٹس ورکس کے اشتراک سے ایونٹ کی ایچ ڈی پروڈکشن خود کرے گا۔

ایونٹ کی ایچ ڈی کوریج کے دوران 18 کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔آئی سی سی قوانین کے تحت سیریز کے دوران ڈی آر ایس کی سہولت بھی میسر ہوگی۔


متعلقہ خبریں