شہباز شریف خاندان کے خلاف ریفرنس: جیل ٹرائل سے متعلق نیب لاہور سے رپورٹ طلب

شہباز شریف خاندان کے خلاف ریفرنس: جیل ٹرائل سے متعلق نیب لاہور سے رپورٹ طلب

فائل فوٹو


لاہور: احتساب عدالت نے شہبازشریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ ریفرنس کے جیل ٹرائل سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے ریفرنس سے متعلق تحریری حکم نامے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب کیوں نہ جیل ٹرائل کیا جائے۔

عدالت نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر راستے بند کرنے سے متعلق پولیس رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔ عدالت کی جناب سے آئندہ سماعت پر شہبازشریف کی بیٹی رابعہ عمران اور بیٹے سلیمان شہباز کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے

نصرت شہباز کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ بھی آئندہ سماعت پر سنایا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں گواہان کی تفصیلات منظر عام پر آگئی تھیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق ایک سو دس افراد پر مشتمل گواہوں کی لمبی فہرست تیار کرلی گئی۔

نیب کی مرتب کردہ لسٹ میں گواہوں میں مختلف بینکوں کے نمائندے، ایف بی آر، پٹواری اور دیگر سرکاری محکموں کے افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس:عدالت کا سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم

دستاویز کے مطابق منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف خاندان کے خلاف کل 110گواہ نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔

نیب کے گواہوں میں نیب کے اسٹنٹ ڈائریکٹر، انویسٹی گیشن آفیسر بھی شامل، شہباز شریف خاندان کے خلاف چار وعدہ معاف گواہ بھی نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔

وعدہ معاف گواہوں میں مشتاق چینی، یاسر مشتاق، شعیب قمر اور محبوب علی شامل ہیں۔

نیب نے شہباز خاندان کے خلاف 7ارب 35کروڑ کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔

گزشتہ ماہ شہبازشریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں احتساب عدالت نے سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔


متعلقہ خبریں