ترکی: قومی اسمبلی میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور

ترکی: قومی اسمبلی میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور

انقرہ: ترکی قومی اسمبلی نے فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور کر لیا ہے۔

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، وزیراعظم کا اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط

ہم نیوز نے ترکی کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ میمورینڈم کی منظوری قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی نے دی ہے۔

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم اسلام مخالف بیانات کی وجہ سے منظور کیا گیا ہے۔

ترکی کے ذرائع ابلاغ کےمطابق قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں منظور کیے جانے والے میمورینڈم میں اقوام عالم سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے رویوں کے حوالے سے عقل سے کام لے۔

ترکی کے صدر ایردوان کا بیان: فرانس کا اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

ذرائع ابلاغ کے مطابق منظور کیے جانے والے میمورینڈم میں کہا گیا ہے کہ ہم فرانس کے صدر کے اسلام ، پیغمبر حضرت محمد مصطفیٰﷺ اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز اور گستاخانہ بیانات پر پوری شدت سے لعنت بھیجتے ہیں اور مسترد کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط لکھ  دیا ہے۔ انہوں ںے لکھے جانے والے خط میں اسلامی ممالک کے سربراہان سے درخواست کی ہے کہ سب توہین رسالتﷺ اور اسلاموفوبیا کے خلاف متحد ہو کر پوری دنیا کو واضح پیغام دیں۔

وزیراعظم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ہمیں یہودیوں کی ہولوکاسٹ کے خلاف آواز اٹھانے کا طریقہ کار اختیار کرنا ہوگا اور مغرب کو بتانا ہو گا کہ نبی پاکﷺ کی ذات ہمارے لیے کتنی مقدس ہے؟

وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ مغربی ممالک ہولوکاسٹ پر تنقید پر پابندی کی پالیسی کا احترام کرتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ مسلمانوں کے عقائد کا بھی احترام کریں۔

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت: فرانسیسی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستان کا احتجاج

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گستاخانہ خاکے اور قرآن پاک کو شہید کرنے کے واقعات اسلامو فوبیا ظاہر کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں