شراب لائسنس کیس: سابق ڈی جی ایکسائز پنجاب کی درخواست ضمانت منظور

شراب لائسنس کیس: سابق ڈی جی ایکسائز پنجاب کی درخواست ضمانت منظور

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے شراب لائسنس کیس سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔

جسٹس سردار احمد نعیم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اکرم اشرف گوندل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے اشرف گوندل کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق ڈی جی ایکسائز کو 5 پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے شراب لائسنس جاری کیا۔ تمام ریکارڈ نیب کو فراہم کر چکا ہوں،جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں شراب خانہ کھولنے کی شرط کیا ہے؟

اکرم اشرف گوندل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کر کہ رہائی کا حکم دے۔ عدالت بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کرے۔

یاد رہے کہ نیب لاہور نے ستمبر کے پہلے ہفتے میں شراب لائسنس کیس میں سابق ڈائریکٹر جنرل ایکسائز پنجاب اکرم اشرف گوندل کو گرفتار کیا تھا۔ اکرم گوندل پر غیر قانونی طور پر شراب کا لائسنس جاری کرنے کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو نے شراب لائسنس کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو بھی طلب کرلیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے قومی نیب میں 4 صفحات پر مشتمل جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا تھا کہ 2000اور2001میں گورنر نے لائسنس جاری کیے تھے۔ ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف گوندل کی لائسنس اجرا کی پہلی سمری اختیار نہ ہونے کی بنیاد پر واپس بھجوائی گئی۔

انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ اکرم اشرف گوندل نے لائسنس جاری کر کے دوبارہ سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ بھجوائی۔ پرنسپل سیکریٹری نے سمری متعلقہ فورم نہ ہونے کی بنیاد پر دوبارہ واپس بھجوا دی۔

جواب میں کہا گیا تھا کہ ایکسائز کے وزیر نے متعلقہ ہوٹل کو دیا گیا شراب کا لائسنس معطل کر دیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے 2019 میں متعلقہ ہوٹل کا لائسنس بحال کرنے کا حکم دیا۔


متعلقہ خبریں