محبوبہ مفتی: خرم پرویز اور روزنامہ گریٹر کشمیر پر چھاپوں کی مذمت

مودی حکومت کا پلوامہ اور ستیاپال سے توجہ ہٹانے کا گھناؤنا منصوبہ

سری نگر: سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر اور صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) بھارتیہ جنتا پارٹی کی پالتو ایجنسی بن کراختلاف رائے رکھنے والوں کو ڈرا دھمکا رہی ہے۔

حکومت ہند نے ہمارے وسائل پر قبضہ کرنیکی ایک اور کوشش کی ہے، محبوبہ مفتی

ہم نیوز کے مطابق محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انسانی حقوق کے علمبردار کارکن خرم پرویز اور روزنامہ گریٹر کشمیر کے دفتر پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہند کی جانب سے آزادی اظہار و اختلاف رائے کا گلہ دبانے کی ایک اور مثال ہے۔

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں زمینی ملکیت کے قوانین میں تبدیلی کو مسترد کردیا

محبوبہ مفتی نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ جموں و کشمیر میں زمین اوردیگر وسائل کو لوٹا جا رہا ہے حکومت ہند ذیابیطس (شوگر) اور یوگا پر اداریہ لکھوانا چاہتی ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر محبوبہ مفتی نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کے سب کچھ ٹھیک، کے نعرے کے تحت سچائی سب سے زیادہ نشانہ بنی ہوئی ہے۔

مودی نے بھارتیوں کو کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کا اختیار دیدیا

صدر پی ڈی پی محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جو صحافی ’گودی میڈیا‘ کا حصہ نہیں بننا چاہتے ہیں ان کو ٹارگیٹ کیا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں