دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

دشمن کل بھی وہی تھا، آج بھی وہی ہے، مدرسے پر حملہ اسلام دشمنی ہے: جنرل باجوہ

فوٹو: فائل


پشاور: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمن کل بھی وہی تھا اور دشمن آج بھی وہی ہے۔انہوں ںے کہا کہ کل بھی قوم نے دشمن کو مسترد کیا تھا اور دہشت گردی کے نظریے کو شکست دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دکھ کل بھی مشترک تھا اور آج بھی مشترک ہے۔

ایل او سی: جنرل باجوہ کا چھمب سیکٹر کے اگلےمورچوں کا دورہ

ہم نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاورمیں مدرسہ دھماکے میں زخمی ہونے والے بچوں کی عیادت کی۔ انہوں ںے زخمی بچوں کی صحت کی بابت بھی دریافت کیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ 16دسمبر2014 کو اے پی ایس پشاورمیں معصوم بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا اور27 اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر مدرسہ کے معصوم بچوں کوخون میں نہلایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ ان بچوں میں افغان مہاجرین کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔ انہوں ںے کہا کہ قوم نے دہشت گردوں کے بیانیے کو پہلے بھی مسترد کرکے یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی ہم اس جذبے کے تحت ایک ہیں۔

پشاور: دھماکے سے متاثرہ مدرسہ ایک ہفتے کیلئے بند

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دکھ کل بھی مشترک تھا اورآج بھی مشترک ہے۔ انہوں ںے کہا کہ آج بھی ہم متحد ہیں اور مل کراس کا مقابلہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں مدرسے کے بچوں، اساتذہ اورخاندانوں کا دُکھ  بانٹنے آیا ہوں۔

انہوں ںے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پنچائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان دونوں نے پچھلی دو دہائیوں میں دہشت گردی کا سامناکیا۔ انہوں ںے کہا کہ اس دوران پاکستان نے اپنے مہاجرین بھائیوں کے لیے دل اور دروازے کھول دیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ افغان بھائیوں کے دکھ اور سکھ میں شریک ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان اورپاکستان کا امن ایک دوسرےسے جڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا نظریہ دہشت پھیلانا اورمعاشرے میں خوف کی فضا پیدا کرنا ہے۔

مدرسے میں دھماکے سے قبل ریکی کی گئی، رپورٹ

انہوں نے مدرسے پر حملے کو اسلام دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدرسہ، منبر، مساجد، امام بارگاہیں، گرجا، مندر اور تعلیمی ادارے دہشت گردوں کا نشانہ ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کے ساتھ معصوم شہری بھی دہشتگردوں کا نشانہ ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان ہمیشہ افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کے لیے تعاون کرتا رہے گا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان مہاجرین بھائیوں کو بھی اس سلسلےمیں ایسی دُشمن قوتوں سے چوکنا رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر فینسنگ امن کی باڑ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  باڑ دہشت گردوں کی غیرقانونی نقل وحرکت کو روکنے کے لیے بنائی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واضح طور پرکہا کہ پاکستان اورافغانستان کسی بدامنی اورانتشارکے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ ہمارے دل پہلے بھی ساتھ دھڑکتے تھےاوراب بھی ہم آپس میں جڑ ے ہوئے ہیں۔

پشاور مدرسے میں دھماکہ، 8 افراد شہید، 125 زخمی

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمہ جہتی اوراتحاد ہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والی نسلوں کو ایک محفوظ، مستحکم اورخوشحال پاکستان دینے کے لیے کوشاں ہیں۔


متعلقہ خبریں