امریکہ میں ایک دن میں 75 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ


واشنگٹن: امریکہ میں ایک دن میں کورونا کے 75 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد نوے لاکھ سے زائد ہوگئی۔

امریکہ میں پہلے دس لاکھ کیسز 72 دنوں میں اور آخری دس لاکھ کیسز صرف سترہ دنوں میں رپورٹ ہوئے۔ امریکہ میں کورونا کا پہلا کیس پندرہ فروری کو سامنے آیا۔27 اپریل کو کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی۔

امریکہ نے پہلے 10 لاکھ کیسز کا سفر 72 دنوں میں طے کیا۔ 7 جون کو کیسز کی تعداد 20 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ 10 سے 20 لاکھ کیسز تک پہنچنے میں امریکہ میں 41 دن لگے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے دماغ پر اثرات سے متعلق نئی تحقیق سامنے آگئی 

اسی طرح امریکہ میں 5 جولائی کو کیسز کی تعداد 30 لاکھ ہوگئی۔ 20 سے 30 لاکھ کیسز تک پہنچنے میں 28 دن لگے۔ 21جولائی کو کیسز کی تعداد 40 لاکھ سے بڑھ گئی۔ 30 لاکھ سے 40 کیسز تک پہنچنے میں 16 دن لگے۔

5 اگست کو امریکہ نے 50 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا۔ امریکہ کو 40 سے 50 لاکھ  کیسز تک پہنچنے میں 15 دن لگے۔ 26 اگست کو کیسز ساٹھ لاکھ سے بڑھ گئے. 50 سے 60 لاکھ کیسز تک پہنچنے میں امریکہ کو21 دن لگے۔

19 ستمبر کو کیسز کی تعداد 70 لاکھ ہوگئی۔ ساٹھ سے ستر لاکھ کیسز تک پہنچنے میں 24 دن لگے۔ 11 اکتوبر کو کیسز نے 80 لاکھ کا ہندسہ عبور کیا۔ امریکہ نے 70 سے 80 لاکھ کیسز کا سفر 22 دنوں میں طے کیا۔ 28 اکتوبر کو کیسز 90 لاکھ سے بڑھ گئے۔ آخری 10 لاکھ کیسز صرف 17 دنوں میں رپورٹ ہوئے۔


متعلقہ خبریں