قومی اسمبلی: اجلاس بلانے کیلیے اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لے لی

National Assembly

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لے لی ہے۔

 ابھی نندن کے معاملے پر قومی اسمبلی میں گرما گرمی

ہم نیوز کو اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکی جانب سے کرائی جانے والی یقین دہانی کے بعد واپس لی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کل اپوزیشن رہنماؤں کو بات کرنے کا زیادہ موقع دیں گے۔

ہم نیوز کے مطابق کل ہی قومی اسمبلی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی رہنما کو قومی اسمبلی کے اجلاس سےنکال دیا گیا

اپوزیشن کی جانب سے جو ریکوزیشن دی گئی تھی اس میں اجلاس کے لیے اپنا ایجنڈا دیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں