اپوزیشن ہوش کے ناخن لے، وزیراعلیٰ پنجاب

فائل فوٹو


لاہور: وزیرعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہوش کے ناخن لے۔ انہوں ںے کہا کہ موجودہ وقت ملک میں افراتفری پھیلانے کا نہیں بلکہ اتحاد واتفاق کو پروان چڑھانے کا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سے پہلے ن لیگ نے اورنج لائن ٹرین کا افتتاح کر دیا

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے جلسوں میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اوردروغ گوئی کا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واضح طور پرخبردار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی ملکی اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی عزت، وقاراور بقا ملک کی سلامتی میں ہے۔

سردار اختر مینگل اور مریم نواز کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ اپوزیشن غیرملکی آقاوَں کی خوشنودی کی بجائے ملک و قوم کے بارے میں سوچے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک وقوم کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے والے رہبرنہیں ہو سکتے ہیں۔

گلگت بلتستان کے الیکشن کی خود نگرانی کروں گا، بلاول بھٹو

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا کہ عوام کھوٹے کھرے کی پہچان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن تاک میں ہے اوراپوزیشن ملک کوعدم استحکام سے دو چار کرنے کے ایجنڈے پرعمل پیرا ہے۔


متعلقہ خبریں