پاکستان: امریکہ اور بھارت کا مشترکہ بیان یکسر مسترد

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ اور بھارت کا مشترکہ بیان یکسر مسترد کردیا ہے۔

مودی نے بھارتیوں کو کشمیر اور لداخ میں زمینیں خریدنے کا اختیار دیدیا

ہم نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت کے مشترکہ بیان میں پاکستان کے متعلق دیے گئے ریمارکس گمراہ کن ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ مشترکہ بیان میں پاکستان کے خلاف یکطرفہ دعوے کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت اور امریکہ کے مشترکہ بیان میں بے بنیاد الزام بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر پردہ نہیں ڈال سکتا ہے۔

کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے 73 سال، بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز سنگین مظالم اور انسانی اقدار کی خلاف ورزیوں سمیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں