وزیر اعظم کی پنجاب حکومت کو فلاحی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایات

وزیر اعظم کی پنجاب حکومت کو عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور سرمایہ کاروں کو  سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔

ایوان وزیراعلی میں بلدیات کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے پسماندہ علاقوں پر توجہ دی جائے۔

وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ غیر ترقی یافتہ علاقوں پر بھرپور توجہ دی جائے، پراجیکٹس پر کام تیز کیا جائے

وزیراعظم کی زیر صدارت  اجلاس میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی طرف سے تحصیل، ضلع اور دیہات میں مسائل کے حل کیلئے تجویز کردہ منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ہے، وزیراعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت صحت کارڈ کے اجراء، صنعتی ترقی بالخصوص سیمنٹ کے شعبہ کی ترویج و ترقی کے بارے میں الگ الگ اجلاس بھی ہوئے۔

عمران خان نے صوبہ بھر میں صحت کارڈ کی مرحلہ وار فراہمی کیلئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعطم کی موجودگی میں بنک آف پنجاب اور ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے درمیان معاہدہ پر دستخط بھی ہوئے۔

اس سے پہلے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔ عثمان بزادر نے وزیراعظم کو سموگ اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔


متعلقہ خبریں