ایردوان کی دھمکیوں کو تسلیم نہیں کرتے، فرانس

ایردوان کی دھمکیوں کو تسلیم نہیں کرتے، فرانس

پیرس: فرانس نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ تمام تر تنقید کے باوجود اسلامی انتہا پسندوں کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ، وزیراعظم کا اسلامی ممالک کے سربراہان کو خط

ہم نیوز نے خلیج کے مؤقرانگریزی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ فرانسیسی صدر کے ترجمان گیبرئیل اٹل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس ترک صدر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کو نہیں مانے گا۔

دینائے عرب کے انگریزی اخبار کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر کے ترجمان نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ فرانس اپنے اصولوں اور اقدار کو کبھی بھی فراموش نہیں کرے گا۔

صدر کے ترجمان گیبریئل اٹل نے کہا کہ ٹیچر کے قتل کے بعد فرانس کے اسلامی تشدد کے خلاف مؤقف پرایک مضبوط یورپی اتحاد کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا اسلام مخالف مواد پر پابندی کیلئے فیس بک کے سربراہ کو خط

فرانس کے صدرایمانوئیل نے ٹیچر کے قتل کے بعد کہا تھا کہ ملک کی سیکولر روایات کے تحفظ کے لیے اسلامی بنیاد پرستی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے بھی گزشتہ روز کہا تھا کہ ترکی اور پاکستان کو فرانس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔

ترکی کے صدر ایردوان کا بیان: فرانس کا اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پہلے تو فرانس کے صدر کی ذہنی کیفیت پر سوال اٹھاتے ہوئے دماغی معائنہ کرانے کا مشورہ دیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی۔

ترکی کی قومی اسمبلی نے بھی فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور کیا ہے۔

گستاخانہ خاکے، سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پہلے فیس بک کے سربراہ کو اس ضمن میں خط لکھا تھا اور اس کے بعد انہوں نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو بھی خط لکھ کر ان کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے۔

ترکی: قومی اسمبلی میں فرانس کے صدر کو ملعون قرار دینے کا میمورینڈم منظور

پاکستان کی سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بھی اسی حوالے سے علیحدہ علیحدہ مذمتی قراردادیں منظور کی ہیں۔


متعلقہ خبریں