کراچی: ایک اور ضلعی میونسپل کارپوریشن کا قیام عمل میں آگیا

بجٹ: کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص

کراچی: شہر قائد میں ایک اور ضلعی میونسپل کارپوریشن قائم کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

سندھ حکومت نے کیماڑی کو ضلع بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

ہم نیوز کے مطابق کیماڑی کو ڈی ایم سی کے درجے کے بعد ضلعی میونسپل کارپوریشن کی تعداد شہرقائد میں کل سات ہو گئی ہے۔

حکومت سندھ کے محکمہ بلدیات نے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ کیماڑی کو نیا ضلع بنانے کے بعد نئی ڈی ایم سی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

ضلع کیماڑی سیاسی مفادات کیلیے بنانے کا تاثر غلط ہے، مرتضیٰ وہاب

حکومت سندھ نے پانچ ستمبر 2020 کو کیماڑی کو ضلع بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ کیماڑی ضلع بلدیہ، منگھو پیر، اورنگی اور مومن آباد سب ڈویژنوں پر مشتمل ہو گا۔

کیماڑی ضلع میں سائٹ ایریا، بلدیہ، بندرگاہ اور ماڑی پور کے علاقے شامل ہیں۔ شہر قائد کے ضلع جنوبی کو تقسیم کرکے نیا ضلع تشکیل دیا گیا تھا۔

کراچی: ضلع غربی کی تقسیم ہائیکورٹ میں چیلنج

سندھ کابینہ نے 20 اگست کو کراچی کے علاقے کیماڑی کو ساتواں ضلع بنانے کی منظوری دی تھی۔ اس سے قبل کراچی کے چھ اضلاع شرقی، غربی، جنوبی، وسطی، ملیر اور کورنگی تھے۔


متعلقہ خبریں