فرانس: صدر نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا

فرانس: صدر نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا

پیرس: فرانس میں ایک مرتبہ پھر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان فرانس کے صدر ایمانویل نے کیا ہے۔

امریکہ میں ایک دن میں 75 ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

روس کے خبر رساں ادارے سپوتنک نے بتایا ہے کہ فرانس کے صدر نے جمعہ سے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ اعلان کردہ لاک ڈاؤن کا بنیادی مقصد تیزی سے پھیلتے ہوئے کورونا وائرس پر قابو پانا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے صدر نے ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اعلان ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔

دنیا میں کورونا کے4 کروڑ42لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

فرانس کے صدر کی جانب سے یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ جب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے فرانس میں 523 اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں