کورونا وائرس: دنیا بھر میں 4 کروڑ 48 لاکھ سے زائد افراد متاثر



عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 4 کروڑ 48 لاکھ 41 ہزار 231 افراد متاثر اور 11 لاکھ 80 ہزار 349 ہلاک ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا میں 5 لاکھ 4 ہزار419 نئے کیسز اور7 ہزار104 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 27 لاکھ 41 ہزار 108 ہو گئی ہے اور ایک کروڑ 8 لاکھ 67 ہزار 137 ایکٹیو کیسز ہیں۔

امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد اور متاثرہ افراد کی تعداد91 لاکھ 21 ہزار 800 تک پہنچ چکی ہے۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 583 ہو گئی جبکہ 80 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 58 ہزار468 ہو گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 54 لاکھ69ہزار سے زائد ہے۔

روس میں 15 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 301 ہوگئی ہے۔

اسپین میں 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 35 ہزار466 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ فرانس میں12 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد متاثر اور35 ہزار 466 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ارجنٹائن میں بھی 11 لاکھ 30 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 30 ہزار 71 اموات ہوئی ہیں۔ کولمبیا میں 30 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ10 لاکھ 41ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے پہلی ہلاکت 11 جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89 روز میں رپورٹ ہوئیں۔

رواں سال 24 اپریل کو کورونا سے اموات کی تعداد2 لاکھ تک پہنچ گئی تھی اورایک سے2 لاکھ اموات کیلئے صرف 15دن کا وقت لگا۔ 13مئی تک دنیا بھر میں 3 لاکھ اموات رجسٹرڈ ہوئیں اور 2سے3لاکھ اموات تک پہنچنے میں 19دن لگے۔


متعلقہ خبریں