لکڑی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز ’عبید‘ سفر کیلیے تیار



دبئی: لکڑی سے بنا دنیا کا سب سے بڑا بحری جہاز سفر کے لیے تیار ہو گیا ہے۔ جہاز کا نام ’عبید‘ رکھا گیا ہے۔

’عبید‘ کا نام امارات کے جہاز ساز عبید جمعہ بن ماجد الفلاسی کے نام پر رکھا گیا ہے، عبید نے 1940 کے وسط میں نو سال کی عمر میں جہاز سازی سیکھنے کا آغاز کیا تھا۔

دنیا کے سب سے بڑے بحری جہاز ’عبید‘ کی لمبائی اکانوے اعشاریہ چار سات  میٹر اور چوڑائی بیس اعشاریہ چار ایک میٹر ہے جبکہ اونچائی گیارہ میٹر اور وزن دو ہزار پانچ سو ٹن ہے۔

World's largest dhow

لکڑی سے بنے اس بحری جہاز کا نام  گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

’عبید‘ کی تیاری کے لیے لکڑی افریقہ سے لائی گئی اور اس میں چھ ہزار ٹن وزن رکھا جا سکتا ہے۔ بحری جہاز یو اے ای سے پاکستان، بھارت، مصر سمیت دیگر ممالک میں سامان منتقلی کے کام آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا افتتاح دبئی میں جلد کیا جائے گا

خیال رہے کہ دبئی نے پہلے ہی اپنے نام دنیا کی سب سے بلند عمارت ’برج الخلیفہ‘، دنیا کے سب سے بڑے فوارے اور دنیا کی تیز ترین کارسروس کا اعزاز کر رکھا ہے۔

چند روز قبل دبئی میں دنیا کے سب سے بڑے فوارے النخلہ کا افتتاح کیا گیا۔

پام فاؤنٹین ایک سو پانچ میٹر اونچا اور چودہ ہزار مکعب فٹ وسیع ہے اور اس کے نچلے حصے میں تین ہزار سے زیادہ بلب لگائے گئے ہیں جن کی رنگا رنگ روشنی سے پانی کے ساتھ دل آویز منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔

فوارے کی تقریب رونمائی میں کورونا وائرس کی پیش نظر ماسک پہنے سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر پام فاؤنٹین کا نام دنیا کے سب سے بڑے فوارے کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں غیر ملکیوں کو کاروبار کے مکمل ملکیتی حقوق دینے کا فیصلہ

النخلہ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے سینئر مارکیٹنگ مینجر نے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ پام فاؤنٹین نے باضابطہ طور پر دنیا کے سب سے بڑے فوارے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں