کورونا وائرس، پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں محدود

کورونا وائرس، پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں محدود

لاہور: ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں جزوی طورجلد بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اچانک اضافے کے باعث محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ نے کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کاروباری سرگرمیاں رات 10 بجے تک بند کر دی جائیں گی تاہم میڈیکل اسٹورز، ٹائروں اور پھلوں کی دکانیں، تندور اور آٹا چکیاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ کوریئر سروس، ہوٹل اور پیٹرول پمپس بھی 24 گھنٹے کھلے رہ سکیں گے اور اجازت کے حامل کاروبار والے 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس: پاکستان میں3ماہ بعد900 سے زائد کیسز رپورٹ

نوٹیفکیشن میں پارکس صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، فیصلے کا اطلاق لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں ہو گا۔


متعلقہ خبریں