اداکار عثمان مختار میں کورونا وائرس کی تصدیق

اداکار عثمان مختار میں کورونا وائرس کی تصدیق

فوٹو: فائل


ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’انا‘ میں التمش کا کردار ادا کرکے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے اداکار عثمان مختار میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستانی ٹی وی اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار نے سماجی رابطوں کی ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر مداحوں کو دی۔

عثمان مختار نے انسٹاگرام اسٹوری میں تحریر کیا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے مگر شکر ہے زندگی کی مثبت چیز یہ بھی ہے کہ میری زندگی میں آپ جیسے بہترین لوگ ہیں جو میری صحت و تندرستی کے لیے دعاگو ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’انا‘ کے التمش نے مداحوں سے درخواست کی کہ مجھے دعاؤں میں یاد اور خود کو محفوظ رکھیں۔ کورونا ابھی ختم نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار عثمان مختار نے نیمل خاور کیساتھ رشتے کی وضاحت کردی

حال ہی میں عثمان مختار کو ڈرامہ سیریل انا میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے پر لکس اسٹائل ایوارڈ 2020 میں بہترین ڈیبیو اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد بھی کیا گیا ہے۔

عثمان مختار نے ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ثبات‘ میں بھی بطور ڈاکٹر حارث شاندار اداکاری کی جسے پر مداحوں کی جانب سے انہیں بہت سراہا گیا۔


متعلقہ خبریں