وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں ملک کی داخلی، سلامتی اور سیکیورٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات بھی زیرغور آئے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاک فوج، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ وزیر اعظم نے اپنی جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔


متعلقہ خبریں