سندھ: پولیس کے چھاپے اطلاع لیک، 5 ایس ایچ اوز معطل


آئی جی سندھ نے اشتہاری ملزمان سے رابطے میں رہنے پر ضلع قمبر، شہداد کوٹ اور دادو کے پانچ ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی سندھ نےاضلاع میں سیاسی بنیاووں پر ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا نوٹس بھی لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بعض ایس ایچ اوز اشتہاریوں سے رابطے میں پائے گئے ہیں۔

بعض ایس ایچ اوز سیاسی اورجرائم کی پشت پناہی کرنے والے بااثر افراد کی سفارش پر لگائے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل سندھ پولیس نے ام رباب چانڈیو کے والدین کےقتل میں ملوث مبینہ ملزم کی گرفتاری کیلیے ضلع دادو میں چھاپے مارے تھے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ چھاپے اشتہاریوں غلام مرتضیٰ اور ذوالفقار چانڈیو کی گرفتاری کے لیے مارے گئے لیکن کارروائی کی پیشگی اطلاع ملنے پر ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کو چھاپےکی پیشگی اطلاع ملنے کی تصدیق کی بتایا کہ آئی جی سندھ کا چھاپے کی اطلاع لیک ہونے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔


متعلقہ خبریں