ادویات کی قیمتوں میں اضافہ: پی ٹی آئی کے اراکین اپنی ہی جماعت پر برس پڑے


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے اراکین ادویات کی  بڑھتی ہوئی قیمتوں پراپنی ہی جماعت پر برس پڑے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خواجہ شیراز نے کہا کہ 94 ادویات کی قیمتیں بڑھا کر ظلم کیا گیا ہے۔ادویات کی قیمتوں میں پانچ سو دس فیصد اضافہ ہوا ہے، یہ ملبہ ماضی کی حکومت پر مت ڈالا جائے اور قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں۔

حکومتی رکن اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ اس حکومت میں تین مرتبہ دوائیں مہنگی ہوئی ہیں۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ عوام کیلیے چیزیں مہنگی ہوں اور ہم خاموش رہیں۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی: اجلاس بلانے کیلیے اپوزیشن نے اپنی ریکوزیشن واپس لے لی

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ اگر کمیکل کی درآمد پر ڈیوٹی کم کردی جاتی تو ادویات کی قیمت میں اضافہ نہ ہوتا۔ یہ کہا گیا تھا کہ پرانی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا مگر اس پر عمل نہ ہوا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امقر علی محمد خان نے دوائیوں کی قیمتوں میں اضافے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت صحت اور ڈریپ کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ پورے ملک میں قیمتوں پر نظر رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ فارماسیوٹیکل کمپنیز کے ساتھ طے ہوا تھا کہ وہ کورونا کی صورتحال میں قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں