عوامی فلاح کے لیے کام جاری ہے، فیاض الحسن چوہان

فائل فوٹو


لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوامی فلاح اور علاقائی مسائل کے فوری حل کے لیے کام جاری ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے منصوبہ جات پر کام کی رفتار تیز کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، پنجاب کے 3 اضلاع میں کاروباری سرگرمیاں محدود

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ صوبہ کی 9 ڈویژنز کو 36 ارب روپے سے زائد کے فنڈز کا اجرا کیا گیا، ای گورننس کے ذریعے کارکردگی میں اضافہ  منصوبے کا حصہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صاف پانی کے منصوبے، سیوریج سسٹم، شجر کاری اور واٹر ٹریٹمنٹ پر کام کیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 50 سستے سہولت بازاروں کا قیام کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ سہولت بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سہولت بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 840 روپے میں دستیاب ہے جب کہ 10کلو آٹے کا تھیلا  420روپے میں فراہم کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں مہیا کیا جا رہا ہے جب کہ سستے سہولت بازاروں میں صارفین کو چینی 85 روپے فی کلو مل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار نے کراچی جلسے کو مینا بازار قرار دے دیا

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو عوامی فلاحی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے اور سرمایہ کاروں کو  سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات کی ہے۔

ایوان وزیراعلیٰ میں بلدیات کی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کے بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پائیدار ترقی کیلئے پسماندہ علاقوں پر توجہ دی جائے۔


متعلقہ خبریں